ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چینتامنی میں غیر قانونی ریت کے دو ٹرک ضبط

چینتامنی میں غیر قانونی ریت کے دو ٹرک ضبط

Thu, 01 Sep 2016 14:48:54    S.O. News Service

چنتامنی:یکم ستمبر (محمد اسلم؍ ایس او نیوز ) چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ ودیگر پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے تعلقہ کے مختلف مقامات سے غیر قانونی ریت بھر کر جارہے دو ٹرکوں کو ضبط کرکہ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ معاملہ درج کرلیا ہے سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے بتایا کہ چنتامنی حلقے میں غیر قانونی ریت کا دھندا بہت زیادہ چل رہا ہے راتوں کے وقت غیر قانونی ریت چنتامنی حلقے سے دوسرے شہروں میں سپلائی ہوتی ہے اس پر قابو پانے کے لئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے زیر نگرانی  خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اسی ٹیم نے تعلقہ کے بوکنہلی کے قریب سے غیر قانونی ریت کو بھر کر جارہے دو ٹرکوں کو ضبط کیا ہے۔


Share: